پاکستانیوں کی دبئی میں 4 ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگالیا، اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کےلیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پاکستانیوں کی دبئی میں 4 ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگالیا۔

کراچی میں وزیر خزانہ اسد عمر نے اوورسیز چیمبرز آف کامرس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی توجہ صنعتی پیداوار بڑھانے پر مرکوز ہے، معیشت کی بہتری کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایک سنجیدہ معاملہ ہے، ہنڈی حوالہ کی رقوم براہ راست دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہیں، پاکستانیوں کی دبئی میں چار ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگایا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ 27 ممالک میں 96 ہزار بینک اکاؤنٹس کی معلومات ہیں، اس سلسلے میں قانون سازی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے اہداف غیر فطری اور کم بھی ہے، 1300 ارب روپے کے ٹیکس واجبات کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتوں میں موجود کیسز کیلئے الگ بینچ تشکیل دیا جارہا ہے، بیرون ملک اکاؤنٹس ہولڈرز کو بھی نوٹسز جاری ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>