آئی ایم ایف سے کتنی فنانسنگ ہوگی ابھی طے نہيں ہوا، اسد عمر

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے کتنی فنانسنگ ہوگی ابھی طے نہیں ہوا، یہ بھی کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے چھیانوے ہزار خفیہ اکاؤنٹس پر نوٹسز جانا شروع ہوچکے ہیں۔

اسد عمرنے کہا کہ جنہوں نے گڑ بڑ نہیں کی وہ پریشان نہ ہوں لیکن جس کے پاس جواب نہیں ہوگا اس کیلئے مسئلہ ہوسکتا ہے، اکاونٹ ہولڈرز کےپاس مطلوبہ دستاویزات ہیں تو پریشان نہ ہوں۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف سےکتنی فنانسنگ ہونی ہے؟ وزیرخزانہ نے جواب دیا کہ نمبرز ابھی طے نہیں ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2013 میں ڈار نے پارلیمنٹ میں سوئس بینک کی بات کی، 4 سال تک سوئس بنک پیشرفت کا پوچھا جواب نہ ملا ، ہمارے پاس آنیوالی اطلاعات پر فوری ایکشن ہورہا ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>