بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 4 شہری زخمی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر لیپہ سیکٹر میں ایک بار پھر شہری آبادی پر گولہ باری کردی، 4 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، ہفتہ کی صبح بھی بھارتی فوج نے لیپہ سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، دشمن نے لیپہ سیکٹر کے بجلدار اور بٹلیاں گاؤں میں شہری علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں منیر، ناصر، ظہیر اور شوکت عباسی شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کو کرارا جواب دیا اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>