’کسی کے گھر کی ویڈیو بناکر اچھالنا نہیں چاہیے‘

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کسی کے گھر کے اندر ہوئی بحث کی ویڈیو بناکر اسے اچھالنا نہیں چاہیے ۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب کی شکایت پر مبنی ویڈیو سامنے آنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ ایک چھوٹا معاملہ ہے۔

ان کا کہناتھاکہ پنجاب میں طاقت کا مرکز صرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہیں، طارق بشیر چیمہ نے چھوٹے سے مسئلے پر بات کی اسے سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح کی گفتگو ویڈیو میں سامنے آئی ہے اس انداز کی گفتگو سرکاری افسران بھی کرتے ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>