’200 ارب ڈالر واپس لانے تھے، 2 ڈالر بھی نہ لاسکے‘

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ حکومت کے پاس معیشت چلانے کے لیے پانی سے گاڑی چلانے کے فارمولے ہیں، اناڑی اور ناتجربہ کار حکومت کی بنیاد کھوکھلی ہے، 200 ارب ڈالر واپس آنے تھے، مگر ابھی تک 2 ڈالر واپس نہیں لاسکے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ نواز شریف کسی مصلحت کے تحت خاموش رہے، سعد رفیق کا پارلیمانی کردار روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کے 6 ہزار ارب کا بجٹ کیسے چلائیں گے، عمران خان کہتے تھے بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ظلم ہے، آج وہی ظلم عوام کے ساتھ کر رہے ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>