وزیراعظم نے فٹ پاتھ پر سوئی فیملی کی تصویر کیوں شیئر کی؟

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں فٹ پاتھ پر سونے والی فیملی کی تصویر اپنے پیغام کے ساتھ ٹوئٹ کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم غریب لوگوں کےلئے پرعزم ہیں تاکہ انہیں چھت ملے۔

انہوں نے کہا کہ آج پہلے شیلٹر ہوم کیا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے،ہم غریبوں کو تعلیم، صحت اور گھر فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں 5 اور صوبہ پنجاب کے دیگر 5 شہروں میں شیلٹرہومز بنائے جائیں گے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>