پی ایس ایل کی مہنگی ترین فرنچائز ملتان سلطان ڈیفالٹر، معاہدہ ختم

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطان پیسے نہ دے سکی، پی سی بی نے معاہدہ ختم کردیا، نئے مالکان کی تلاش شروع کردی گئی، خریدار نہ ملا تو بورڈ خود ہی ٹیم کو چلائے گا۔

اونچی دکان اور پھیکے پکوان، پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز کی اننگز صرف ایک سیزن بعد ہی ختم ہوگئی، واجبات ادا کئے اور نہ ہی بینک گارنٹی دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رقم نہ ملنے پر نے ملتان سلطانز سے معاہدہ ختم کردیا، بورڈ کو فرنچائز کیلئے اب نئے مالکان کی تلاش ہے، اگر خریدار نہ ملے تو پی سی بی اس سال فرنچائز کو خود چلانے پر غور کررہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان چھٹی ٹیم کے طور پر سامنے آئی تھی، فرنچائز نے پی ایس ایل تھری میں پہلی بار شرکت کی تھی۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>