سری لنکا کے صدر کا قبل از وقت انتخابات کا بڑا اعلان کردیا

سری لنکا کے صدر سری سینا نے نام زد وزیراعظم راجا پاکسے کو مطلوبہ ووٹ نہ ملنے پر پارلیمنٹ تحلیل کرکے قبل ازوقت انتخابات کا اعلان کردیا۔معزول وزیراعظم کا دفترچھوڑنےسےانکار، سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا۔

صدر سری سینا نے دو ہفتے پہلے وزیراعظم رانیل وکرماسنگا کو معزول کر دیا تھا، اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ غیرآئینی قرار دے دیا۔

سری لنکا کے صدرسری سینا کے دفترسے جاری اعلامیےمیں پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے5 جنوری کو نئےانتخابات کرانے کا اعلان کیاگیاہے۔ دو ہفتے قبل صدر نے وزیراعظم وکرماسنگھے کو معزول اور پارلیمنٹ کو معطل کرکے راجا پاکسے کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا تھا تاہم وہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنےمیں ناکام رہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>