جھنگ: 53 سالہ خاتون کے اکاؤنٹ سے پیسے چوری

جھنگ: (دنیا نیوز) 53 سالہ خاتوں عشرت پروین کے اکاونٹ سے چھ لاکھ روپے غائب، خاتون نے بینک عملہ پر الزام عائد کر دیا۔

جھنگ چاندنی چوک کی رہائشی خاتون عشرت بی بی کے ایچ بی ایل کے اکاونٹ سے چھ لاکھ روپے کی رقم چوری کر لی گئی جب خاتون کو پتہ چلا تو بنک عملہ ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کا الزام لگاتا رہا جبکہ پولیس کی جانب سے تفتیش کرنے پر بنک عملہ خود ملوث نکلا۔

اکاونٹ سے تمام چھ لاکھ کی رقم مختلف اوقات میں نکالی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں بنک عملہ ملوث نکلا ہے۔ پولیس نے کیس ایف آئی اے کے سپرد کر دیا ہے۔

دنیا نیوز نے مختلف اوقات میں نکالی جانے والی رقم کی تمام معلومات حاصل کر لیں۔ متاثرہ خاتون نے رقم کی برآمدگی کا ایف آئی اے سے مطالبہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ بنک ملازم زوار حسین اور رضوانہ نے پیسے چوری کیے ہیں جس پر بنک کی جانب سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>