بہاولنگر: محلہ فاروق آباد میں خواجہ سراعرافان عرف منی کی پراسرار ہلاکت

بہاولنگر: (دنیا نیوز) خواجہ سراؤں کا لاش تھانے کے باہر رکھ کراحتجاج، کارروائی کا مطالبہ۔

بہاولنگر کے نواحی علاقہ محلہ فاروق آباد میں خواجہ سرا ء عرفان عرف مانی کی پر سرار ہلاکت کے واقعہ کیخلاف خواجہ سراء برادری نے تھانہ بی ڈویژن کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں اہل علاقہ اور خواتین بھی شریک تھیں۔ مظاہرین نے خواجہ سراء عرفان کی لاش مین چوک میں رکھ کر دھرنا دیدیا۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ خواجہ سراء عرفان کو قتل کیا گیا ، پولیس اصل حقائق کو چھپا رہی ہے۔ خواجہ سراوں اور دیگر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>