ملتان کے ڈاکٹر جوڑے نے گھر کو انوکھی اشیاء سے سجا دیا

شوق کا کوئی مول نہیں ملتان کے ڈاکٹر جوڑے نے گھر کو دنیا بھر کی ثقافتی اور سجاوٹی اشیا سے بھرلیا ہے، گھر کو دی نیسٹ کا نام دیا ہے۔

ملتان کے ایک گھر میں پرندے تو نہیں لیکن ایسے میاں بیوی رہتے ہیں جنہوں نے تنکا تنکا کرکے دنیا بھر کی ثقافتی اشیا جمع کرلی ہیں۔

ملتان کی ڈاکٹر شگفتہ اور ان کے شوہر ڈاکٹر احمد فراز کے نرالے شوق نے گھر کا کونا کونا بھردیا ہے۔

ڈاکٹر شگفتہ فراز نے بتایا کہ میں نے ملک کی ثقافت دنیا جہاں کے ملک کی ثقافت جس نے ہمیں متاثر کیا کوئی نا کوئی خوبصورت چیز ایک جگہ یکجا کرنے کی کاوش کی ہے۔

ایک کینال کا گھر جس کا کوئی حصہ خالی نہیں ہے کہیں مورتیاں تو کہیں مختلف شوپیس اور تو اور دونوں میاں بیوی نے اپنے مجسمے بھی بنوا کر رکھے ہیں۔

ڈاکٹر احمد فراز کہتے ہیں کہ پہلے چاروں صوبوں کی ثقافت اکٹھی کی باہر آنا جانا ہوا جو چیز بھی ملتی کو خوبصورت ثقافتی وہ ضرور لے لیتے۔

ڈاکٹر جوڑے کا یہ آشیانہ پاکستان انسائیکلوپیڈیا میں بھی شامل ہے، گھر کو کس طرح سنوارنا ہے شگفتہ فرازنے سے بہتر کوئی نہیں جانتا جہاں دنیا کی ثقافت کا زخیرہ موجود ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>