جاپان میں دماغ میں مادر خلیوں کی پہلی پیوند کاری

جاپان میں محققین نے پارکنسن کے مرض کے علاج کی کوششوں کی جانب ایک بڑی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

اْن کا کہنا ہے کہ انہوں نے دنیا میں پہلی مرتبہ ایک مریض کے دماغ میں کامیابی سے مادر خلیوں آئی پی ایس کی پیوند کاری کی ہے۔

کیوٹو یونیورسٹی کے پروفیسر ریو سْکے تاکا ہاشی نے کہا کہ ہم نے اپنی پہلی پیوند کاری کی ہے اور مریض اچھے طریقے سے صحت یاب ہو رہا ہے۔یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ غیر معمولی جرّاحی گزشتہ ماہ کی تھی۔ اس میں 50 برسکے ایک مریض کے دماغ میں 24 لاکھ آئی پی ایس خلیوں کی پیوند کاری کی گئی۔

اِسکا مقصد اعصابی خلیوں پر اس بیماری کے تباہ کن اثرات کا مقابلہ ہے۔اس طریقہ علاج کے محفوظ اور مؤثر ہونے کا جائزہ لینے کے لیے محققین دو سال تک مریض کی نگرانی کریں گے۔

محققین مستقبل بعید میں اس قسم کے علاج کوجاپان کے ہیلتھ انشورنس نظام کے تحت دستیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>