رنگین دور میں بے رنگ ٹیلی ویژن دیکھنے والے خاندان

برطانیہ میں رنگین ٹیلی ویژن کی آمد کو 50 برس سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی ملک میں 7 ہزار سے زیادہ خاندان اب تک بلیک اینڈ وائٹ اسکرینوں پر ٹیلی ویژن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، بلیک اینڈ وائٹ اسکرین کے ناظرین کی سب سے زیادہ تعداد دارالحکومت لندن میں ہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق ٹیلی ویژن براڈکاسٹ لائسنسنگ اتھارٹی کے ترجمان جیسن ہِل کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں نصف سے زیادہ ٹیلی ویژن سیٹ اب انٹرنیٹ سے منسلک ہیں۔ لہذا یہ بات دل چسپی سے خالی نہیں کہ 7000 سے زیادہ خاندان ابھی تک اپنے پسندیدہ پرگراموں کو بلیک اینڈ وائٹ سکرینوں پر دیکھ رہے ہیں۔

ٹیلی ویژن کی تاریخ کا اہتمام کرنے والے جیفری بورینسکی کہتے ہیں کہ میری طرح ڈیٹا جمع کرنے والے سینکڑوں لوگ ہیں جن کے پاس متعدد بلیک اینڈ وائٹ سیٹ موجود ہیں۔

برطانوی اخبار نے اْن وجوہات پر روشنی نہیں ڈالی جن کے سبب بلیک اینڈ وہائٹ ٹیلی ویژن سے وفاداری کا مظاہرہ کرنے والے یہ صارفین ابھی تک پچاس سال پرانی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>