کراچی کے اہم علاقوں سے تجاوزات کا صفايا ہوگیا

کراچی میں صدر ایمپریس مارکیٹ کے بعد شہر کی دیگر سڑکوں سے بھی تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔

شہر کی بڑی شاہراہوں کو بھتہ اور رشوتوں کی ریل پیل سے لگنے والی تجاوزات نے سکیڑ دیا تھا۔ گاڑیاں گھنٹوں پھنسی رہتی اور چلنے کےلیے فٹ پاتھ تک نہیں بچے تھے۔

عدالتی حکم پر کے ایم سی نے ایمپریس مارکیٹ کے بعد جگہ جگہ آپریشن کیا۔ اکبر روڈ سے تجاوزات ہٹانے کےلیے ہیوی مشینری استعمال کی گئیں۔

جوہر چورنگی میں فرنیچر مارکیٹ کے قریب سڑک گھیرنے والی تمام ہی تجاوزات ہٹا دی گئیں جبکہ لیاقت آباد، خالد بن ولیڈ روڈ اور بفرزون میں بھی غیرقانونی تعمیرات گرا دی گئیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎