اداکار نوازالدین صدیقی بھی می ٹو کے زد میں آگئے

سابق مس انڈیا اور اداکارہ نہاریکا سنگھ کے الزامات کی زد میں کئی دیگر شخصیات کے ساتھ بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی بھی آ گئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق نہاریکا نے اپنے ساتھی اداکار اور سابق دوست نواز الدین صدیقی کے بارے میں لکھا کہ ’’ایک رات میں اپنے گھر پر تھی اور نواز الدین صدیقی رات بھر شوٹنگ کر رہے تھے، اس نے مجھے ایک ٹیکسٹ بھیجا جس میں کہا کہ وہ میرے گھر کے قریب ہے، میں نے اسے دعوت دی کہ وہ میرے گھر پر آکر میرے ساتھ ناشتہ کرے، جب میں نے دروازہ کھولا تو اس نے اندر داخل ہوتے ہی مجھے پکڑ لیا‘‘۔

نہاریکا نے بتایا کہ میں نے اس کے گرفت سے آزاد ہونے کی کوشش کی لیکن وہ مجھے چھوڑ نہیں رہا تھا، کچھ تگ و دو کے بعد میں نے ہتھیار ڈال دیئے، مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میں اس کے ساتھ اپنے تعلق کا کیا کروں، وہ کہتا تھا کہ اس کا خواب ہے کہ مس انڈیا اس کی اہلیہ بنے، مجھے اس کی یہ بات مضحکہ خیز لگی۔

اداکارہ نے الزام لگایا کہ نواز الدین صدیقی کے کئی خواتین کے ساتھ تعلقات تھے، جن میں سے ہر ایک کو اس نے ایک مختلف کہانی سنائی ہوئی تھی، ان میں سے ایک نے مجھے کال بھی کی اور فون پر ہی میرے ساتھ بدتمیزی شروع کردی تھی۔

نہاریکا نے اپنے انکشافات کا آغاز ’ٹی سیریز‘ کے سربراہ بھوشن کمار کے ذکر سے کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ’می ٹو‘ تحریک زوروں پر ہے، ایک کے بعد ایک اداکار اور ہدایتکار پر تہلکہ خیز الزامات سامنے آتے جارہے ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>