شاہد کپور اور میرا راجپوت نے اپنے بیٹے کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کردی

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں 6 ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد سے مداح اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے لیکن اب یہ انتظار ختم ہوگیا۔

شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے انسٹاگرام پر 2 ماہ کے زین کی تصویر شیئر کردی ۔

مداحوں کی جانب سے تصویر پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ کچھ لوگ زین کو 'چھوٹا شاہد کپور' بھی قرار دے رہے ہیں۔

بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی میشا کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔

میشا کپور کی پیدائش پر بھی شاہد کپور نے 'ہیلو ورلڈ' لکھ کر اسی انداز میں اسے دنیا سے متعارف کروایا تھا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>