ٹرمپ کی مکخواں سے ملاقات، یورپی سکیورٹی کے معاملے پر گفتگو

واشنگٹن — ہفتے کے روز ملاقات میں امریکی اور فرانسیسی صدور نے یورپی سکیورٹی سے متعلق اپنے اختلافات کے بارے میں گفتگو کی۔ پیرس آمد کے فوری بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے میزبان پر نکتہ چینی کی تھی۔

ایلسی پیلیس میں ملاقات کے آغاز پر ہی امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ یورپ کے دفاع پر آنے والی لاگت میں مناسب حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

ٹرمپ کے بقول ''ہم مضبوط یورپ کے خواہاں ہیں''۔

اس کے جواب میں امانوئیل مکخواں نے کہا کہ ''میں اِس رائے کا ہوں کہ یورپ کے پاس کافی استعداد کی ضرورت ہے اور یورپ کے دفاع کے لیے مزید طاقت ہونی چاہیئے''۔

تاہم، دونوں سربراہان نے، کم از کم اُس وقت تک جب تک اخباری نمائندے کمرے میں موجود تھے، ایک دوسرے پر تنقید کے احتراز کیا۔

ایئرفورس ون طیارہ جمعے کی رات اورلے ایئرپورٹ پر اترا۔ اترتے ہی ٹرمپ نے اپنے میزبان کو سخت پیغام بھیجا، جس میں اُنھوں نے مکخواں کی جانب سے یورپی یونین سے متعلق بات کرنے کو ''انتہائی توہین آمیز'' قرار دیا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

?>