پروٹیز نے کنگروز کو دھول چٹا دی

ہوبارٹ(آئی این پی)جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 40رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز 2-1سے جیتلی۔ آسٹریلوی ٹیم 321رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 280رنز بنا سکی۔آسٹریلیا کی جانب سے شین مارش 106، اسٹونیش 63، ایلکس 42اور میکسوئیل 35رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین اور ربادا نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ اتوار کو ہوبارٹ میں کھیلئے گئے تیسرے ونڈے میں اسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے کپتان فاف ڈوپلیسی اور ڈیوڈ ملر کی سنچریوں کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں پانچ ووکٹوں کے نقصان پر تین سو بیس رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر 139، فاف ڈو125 اور ایڈین مارکرم 32رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ اسٹریلیا کی جانب سے میچل سٹارک اور مارکس سٹونی نے دو دو جبکہ جوش ہیزل وڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 321رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 280رنز بنا سکی۔آسٹریلیا کی جانب سے شین مارش 106، اسٹونیز63، ایلکس 42اور میکسوئیل 35رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین اور ربادا نے 3،3 نگدی1اور پیرٹوریس2وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎