معروف اداکار اسد ملک کو گرفتار کر لیا گیا

معروف اداکار اسد ملک کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ذرائع کے مطابق پاکستانی فلم ایکٹر اسد ملک خودکار اسلحہ لے کر ائیرپورٹ پر پہنچ گئے جس پر اے ایس ایف نے انہیں اسلحہ لائسنس دکھانے کو کہا. اسد ملک نے جو اسلحہ لائسنس دکھایا وہ زائد المیعاد تھا.

جس کی بنا پر انکو گرفتار کر لیا گیا یاد رہے کہ اسد ملک اس سے قبل بھی جیل کاٹ چکے ہیں.

اس سے قبل انہوں نے کراچی میں ایک بس پر فائرنگ کر دی تھی جس میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد اسد ملک کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور انہوں نے جیل بھی کاٹی تھی۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎