شعیب ملک نے اچانک مداحوں کو بڑ ا جھٹکا دے دیا

قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے اچانک اپنے مداحوں کو بڑا دھچکا دے دیا ہے سوشل میڈیا رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب ملک نے ٹی ٹین لیگ میں عدم شمولیت کا اعلان کیا ہے.


شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور نومولود بچے کیساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں جس کے باعث وہ ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے.

شعیب ملک کا یہ اعلان ٹی 10 لیگ انتظامیہ کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے.

یاد رہے کہ شعیب ملک اس فارمیٹ میں پنجابی لاجینڈ کی نمائندگی کر رہے تھے



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎