سرکاری ٹی وی کی صحافی کا خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ ہونا جرم بن گیا

سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےانکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی اہلیہ شفق حرا کو پی ٹی وی سے نکال دیا گیا ہے کیوں کہ وہ خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ ہیں.

روف کلاسرا نے مزید کہا کہ مجھے ایک بات کا بہت دکھ ہوتاہے کہ جو لوگ پچھلی حکومت کے دور میں کہیں لگ گے تھے اور وہ قابل بھی ہیں لیکن آنے والی حکومت میں انکو سروو نہیں کیا جاتا.

روف کلاسرا نے کہا کہ انکو کوئی بتا رہا تھا کہ ڈاکٹر شفق حرا سعد رفیق کی اہلیہ ہیں اس لیے ان کو نکال دیا گیا.

یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈاکٹرعمرسیف کو بھی اسی قسم کا نشانہ بنایا گیا.

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎