قمر زمان قائرہ نے حکومت کوان کی اوقات یاد کروا دی

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کچھ وزرا این آر او دینے کی بات کرتے ہیں لیکن اس حکومت کی اوقات نہیں ہے کہ کسی کو این آر او دے سکے.


وزیراعظم آج بھی کنٹینر پرکھڑے ہیں.حکومت دعوے کرنے کی بجاے مسائل کے حل پر توجہ دے.

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو احتساب کا کہا ہے لیکن حکومت کے کچھ وزرا سپورٹ مانگتے ہیں اور کچھ پگڑیاں اچھالتے ہیں.

ان کامزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلی حکومت ہے جس کے بارے میں اپوزیشن چاہتی ہے کہ یہ کامیاب ہو جایئں لیکن یہ اپنے بوجھ کے نیچے آ کر ہی دب جائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎