دفاع وطن کی خاطر ایک اور جوان نے جام شہادت نوش کر لیا

پاک فوج کےجوان مرحوم اورنگزیب کو آج نومل میں ہزاروں سوگوران کی موجودگی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قصبہ نومل کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔۔نماز جنازہ میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان جنرل احسان محمود خان اور عوام الناس کی ایک عظیم جم غفیر نے شرکت کی


لگانے آگ جو آیے تھے آشیانہ کو

وہ شعلہ اپنے لہو سے بجاے تم نے

اس دھرتی کی خاطر جانیں دینے والوں کی کمی نہیں ہے پاک کے موسم کی اس شدّت میں پاک سر زمین کی تحفظ کے دن رات کوشاں رہتے ہیں وطن کے یہ بیٹے پاکستان کی سلامتی کے لئے اپنی جانوں کا مسلسل نذرانہ پیش کر رہے ہیں اس مٹی کو زرخیز کرنے کی قیمت اس مٹی کے جوان اپنے لہو سے ادا کر رہے ہیں پاکستان اگر آج زندہ باد ہے تو اس کے پیچھے اس پاک فوج کے یہ جوان ہیں جو ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کر رہے ہیں



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎