امریکی لڑکی پاکستانی نو جوان پر دل ہار بیٹھی شادی کے لیے کیا جتن کیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے زریعے آئے دن کوئی نہ کوئی محبت کی شادی کا واقعہ ضرور پیش آتا ہے اس بار امریکی خاتون ہلینا پاکستانی لڑکے کی محبت میں شادی کرنے پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پہنچ گئی ہے.


 میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کے 21 سالہ کاشف کی امریکا کی 41 سالہ خاتون ہلینا سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہو گئی.

دوستی کے اس رشتے کو شادی کے بندھن میں تبدیل کرنے ہلینا امریکا سے سیالکوٹ پہنچ گئی ہے.

دلہے کاشف کے مطابق شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اورخاتون ہلینا شادی سے قبل باقاعدہ اسلام قبول کریں گی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎