اسلام آباد ایئر پورٹ پر دو وزرا نے اپنے کپڑے جلا دئیے لیکن کیوں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو وزرا نے اپنے کپڑے جلا لیے.


قومی ایئر لائن کی پرواز منسوخ ہونے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو وزرا نے اپنے کپڑے جلا لیے صوبائی وزیر سیاحت فدا خان اور وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ نے ایئر پورٹ پر اپنے کپڑوں کو آگ لگا کر احتجاج کیا.

ائیرپورٹ پر پرواز منسوخ ہونے کے خلاف مسافروں کی جانب سے بھی شدید احتجاج کیا گیا.

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گلگت کی پرواز بحال ہونے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

اس دوران ایئر پورٹ پر موجود سیکورٹی عملے کی طرف سے مسافروں کے ساتھ بد تمیزی بھی کی گئی



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎