فخرزمان کونیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا بڑی وجہ سامنے آگئی

فخرزمان کونیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا اس حوالے سے بڑی وجہ سامنے آگئی ہے.

سب ہی لوگ اس حیرانی میں مبتلا تھے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھا نے والے فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصّہ کیوں نہ بنے تاہم اس سلسلے میں کپتان سرفراز احمد نے یہ تجسسس بھی خود ہی ختم کر دیا کہ فخرزمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا.

اسی وجہ سے فخر زمان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آرام دیا گیا تاکہ ان کی انجری زیادہ گھمبھیر صورت حال نہ اختیار کر جائے.

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎