کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبرپاکستان اگرنیوزی لینڈ سے جیتا تو رینکنگ میں کس نمبر پرآجائے گا ؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ آج سے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہے.


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ترقی کا سنہری موقع ہے اور سیریز میں نیوزی لینڈ کو کلین سویپ پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر لا کھڑا کرے گی.

اب تک کی عالمی درجہ بندی میں قومی ٹیم 95پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ نیوزی لینڈ 102پوائنٹس کے ساتھ اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے آسٹریلیا سے آگے چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔اگر سرفراز کی زیر قیادت قومی ٹیم اس سیریز میں 2-1 یا 1-0 سے فتح سمیٹنے میں کامیاب رہتی ہے تو اس کے پوائنٹس کی تعداد 99 ہو جائے گی جبکہ نیوزی لینڈ کے کم ہو کر 98رہ جائیں گے جس کے بعد پاکستان پانچویں اور نیوزی لینڈ چھٹی پوزیشن پر آ جائے گا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎