لوٹے صرف مفادات کے سگے ہوتے ہیں۔ نامور سیاستدان نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

نجی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والی خاتون سیاستدان فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے.


رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو پی ٹی آئی میں وہ مقام حاصل نہیں ہوا جس کی خواہش کی خاطر انہوں نے پی ٹی آئی جوائن کی تھی.

فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی کے منظرنامے سے مخفی دکھائی دیتی ہیں.

انہوں نے پارٹی تقریبات میں بھی شرکت کرنا چھوڑ دیا ہے جس کے بعد اب یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون سیاستدان فردوس عاشق اعوان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر جایئں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎