رنبیر اور دیپیکا کی شادی پرعامرلیاقت کے ٹویٹ نے پورے بھارت کو مرچیں لگا دیں

گزشتہ روز دیپیکا اور رنبیر کی شادی سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی جس کی بدولت شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں اور خوب دھوم بھی مچی پاکستان سمیت پوری دنیا میں موجود ان کے مداحوں نے خوب تعریف بھی کی.

 لیکن پی ٹی آئی رہنماء عامر لیاقت حسین نے دیپکا پڈ کون کو ایسے انداز میں مبارکباد دی ہے کہ بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں دیپکا پڈکون برے طریقے سے ہنس رہی ہیں عامر لیاقت نے دیپیکا کی ہنستی ہوئی تصویر کے ساتھ شارک مچھلی کی تصویر جوڑ کر دیپکا کا شارک سے موازنہ کر دیا.

عامر لیاقت حسین کے تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور انہوں نے ڈاکٹر صاحب کی تصویر کو ایک بندر کے ساتھ اٹیچ کر کے جواب دے دیا ۔ ڈاکتر عامر لیاقت بھی کہاں خاموش رہنے والے تھے۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’بھارتیوں کی لگ گئی واٹ، عامر لیاقت کے ساتھ اپنے بھگوان کو لگا کر اپنے ہی بھگوان کا اپمان کر دیا ‘‘۔

عامر لیاقت اور بھارتیوں کے درمیان خوب لفظی گولہ باری ہوئی

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎