امیرتبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب ؒ کی نماز جنازہ میں کتنے لاکھ افراد نے شرکت کی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تبلیغی جماعت کے  امیر حاجی عبدالوہابؒ طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے.ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں لوگ نے انکے آخری دیدار اور نماز جنازہ کے لیے رائیونڈ کا رخ اختیار کیا.

تاہم ٹریفک کا رش زیادہ ہونے کی وجہ سے کارکنان کی بڑی تعداد جنازے میں شریک نہ ہوسکی.

لوگوں کی آمد کا سلسلہ دیر تک جاری رہا جس کی وجہ سے نماز جنازہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے ادا کی گئی۔پھر بھی بڑی تعداد جنازے میں شریک نہ ہوسکی.

تا ہم پھر بھی بڑی تعداد نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہابؒ کے جنازہ میں شرکت کی.

ایک اندازے کے مطابق 5 لاکھ سے زائد افراد جنازے میں شریک ہوئے جبکہ بعض لوگوں کے نزدیک تعداد اس سے بھی زیادہ تھی۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎