دل خوش کر دینے والی خبر امیتابھ بچن کی مسلمانوں کومبارکباد

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری نیک تمنائیں سب کے ساتھ ہیں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک تصویر بھی شئیر کی اور اپنے چاہنے والوں کو پُر امن رہنے اور خوشحال زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ امیتابھ بچن کے اس ٹویٹ نے جہاں ان کے فالوورز کو چونکا دیا وہیں عید میلادالنبی ﷺ منانے والے ٹویٹر صارفین نے امیتابھ بچن کے اس ٹویٹ پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ جیسے لوگ ہی ہیں جو دو قوموں میں مذہبی اور سماجی اختلافات ہونے کے باوجود قوموں کے مابین ہم آہنگی کو قائم رکھنا جانتے ہیں۔

 ایک طرف جہاں کچھ لوگ مذہبی منافرت پھیلانے میں مصروف ہیں وہیں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو امن قائم رکھنے کے قائل ہیں اور امیتابھ بچن ان میں سے ایک ہیں۔ ٹویٹر پر امیتابھ بچن کے مداحوں کا کہنا تھا کہ لیجنڈری اداکار کی یہی بات ہے جو انہیں باقی لوگوں سے منفرد بناتی ہے۔ اسی لیے ہم امیتابھ بچن کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ ٹویٹر پر کئی صارفین نے امیتابھ بچن کے اس ٹویٹ کے انداز کو سراہا اور کہا کہ امیتابھ بچن جانتے ہیں کہ ان کے مداحوں میں صرف ہندو ہی نہیں بلکہ مسلمان بھی شامل ہیں۔

امیتابھ بچن کے اس ٹویٹ اور مبارکباد کے پیغام نے ان کے مداحوں کو بھی خوش کردیا اور سب نے امیتابھ بچن کی جانب سے دئے جانے والے اس تاثر کو خوب سراہا جبکہ کچھ انتہا پسند ہندوؤں نے انہیں اس ٹویٹر پیغام پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ انہوں نے کیوں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎