پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹنگ حفیظ قلندر بن گئے شاہد آفریدی کس ٹیم کا حصہ ہونگے

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پی ایس ایل سیزن فور کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے.پی ایس ایل سیزن فور کیلئے لاہور قلندرز ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈیٹرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ ، کراچی کنگز اور چھٹی ٹیم جس کی فرنچائز کا اعلان نہیں کیا گیا شامل ہیں.


سب سے پہلے پلاٹینم کیٹگری کے کھلاڑی فروخت ہوئے۔

پلاٹینم کیٹگری میں سب سے پہلے لاہور قلندر کو موقع دیا گیا جس میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے مایا ناز بلے باز آے بی ڈویلئرز کا انتخاب کیا.

دوسری پک پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے پاس تھی جس نے سٹیو سمتھ کو خریدا.

پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راﺅنڈ میں پشاور زلمی نے ویسٹ انڈیز کے مایا نازآل راﺅنڈر کیرون پولارڈ کا انتخاب کیا.

پلاٹینم کیٹگری میں ہی شاہد آفریدی پانچویں نمبر پر فروخت ہوۓ.شاہد آفریدی  پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا حصہ بنے.

کوئٹہ گلیڈیٹرز نے ڈی جے براوو کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے میں خواہش ظاہر کی.

لاہور قلندرز نے اپنی دوسری پک میں آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا انتخاب کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎