عامر لیاقت کی دوسری شادی پہلی بیوی نے آئینہ دیکھا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت گردش کر رہی ہے

تاہم پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرعامر لیاقت کی پہلی بیوی نے بھی خاموشی توڑ دی ہے.

ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ عامر نے واضح طور پر تو کوئی پیغام جاری نہیں کیا لیکن انہوں نے اقوال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دل کی بات کہہ ڈالی ہےسیدہ بشریٰ عامر نے اپنے ٹویٹس میں وفاداری اور دھوکہ دہی کی بات کی.

سیدہ بشریٰ عامر نےاپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ” دنیا میں کردار سے زیادہ بڑی کوئی چیز نہیں ہے ۔“

ایک اور ٹویٹ میں سیدہ بشریٰ کا کہناتھا کہ ” کبھی کبھار لوگ تبدیل نہیں ہوتے بلکہ ان کے چہرے پر چڑھا ہوا نقاب اتر جاتا ہے ۔“

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے  اب لوگوں کے دیئے گئے دکھوں پر دکھ نہیں ہوتا  بلکہ ان پر ترس آ تا ہے ۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎