لاہور قلندرز کے اے بی ڈویلیئرز پاکستان کھیلنے آئیں گے؟ فرنچائز کے مالک نے اہم ترین سوال کا جواب دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عاطف نے کہا ہے کہ اے بی ڈویلیئرز کو پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے قائل کریں گے .

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے پہلے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا کہ جنوبی افریقی سٹار ابھی ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں اور پاکستان آ کر کھیلنے سے متعلق ان کیساتھ کوئی بات نہیں ہوئی تاہم جلد ہی اس حوالے سے بات کی جائے گی اور انہیں پاکستان آ کر کھیلنے پر قائل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔

حارث رؤف کی شمولیت کے بارے میں رانا عاطف نے کہا کہ ان کا پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ہر کھلاڑی سے وعدہ تھا کہ جو پرفارم کرے گا وہ پی ایس ایل کھیلے گا، حارث ایک سال سے قلندرز کے ساتھ ہے اور اس اس نے خود کو ثابت کیا ہے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ میں اس کو سلیکٹ کیا گیا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎