عمران خان نے اپنی سب سے بڑی مشکل بتا دی

وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے سب لوگ عجیب طریقے سے جہموریت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں.


اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوۓ عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ’جمہوریت‘ کو نہیں بلکہ اپنی چوری بچانے کے لیے جمع ہو رہی ہیں.اپوزیشن بہت جلدی میں ہے کہ حکومت گرجائے.

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت وہ پہلی حکومت ہوگی جو کسی قسم کا کوئی مک مکا نہیں کرے گی.

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نیب کے جتنے بھی مقدمات ہیں یہ تمام پچھلی حکومت میں بنائے گئے ہیں، ابھی تک موجودہ حکومت نے نیب کا ایک کیس بھی دائر نہیں کیا.

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری لانے سے مالی مشکلات کم کی جاسکتی ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی جو بھی زرمبادلہ بھیجتے ہیں وہ قانونی ذرائع سے بھیجیں تاکہ ملک کو فائدہ ہو.

عمران خان نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کی  خوشحالی اور اس کی قیادت کے تجربات سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎