بے روزگاروں کے لیے خوشخبری پاکستان کی ملائیشیا کو چالیس ہزار نوکریاں دینے کی درخواست مگر کس شعبے میں

وفاقی وزیر اطلاعت فواد چودھری نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ملائشیا میں سکیورٹی گارڈ کی چالیس ہزارنوکریاں ہیں جو پاکستانیوں کودینے کی درخوست کی ہے.


فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورملائشیا کے معاشی حالات مختلف نہیں ہیں ، مہاتیر محمد بھی کرپشن کے خلاف محاذ بناکر الیکشن جیتے ہیں .

وزیر اعظم نے ملائشیا کے اینٹی کرپشن یونٹ کا دورہ کیاہے اور سیکھا ہے کہ کرپشن کیسز کو کس طرح منطقی انجام تک پہنچایا جاتاہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے ملائشیا سے کہاہے کہ ہمارے لوگوں کو یہاں نوکریاں دی جائیں، ملائشیا میں سکیورٹی گارڈ کی تیس چالیس ہزار نوکریاں ہے اگر یہ پاکستانیوں کودے دی جائیں تو اس سے بھی پاکستان کو بیروزگاری کے خاتمے میں کافی مدد ملے گی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎