کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنتے ہی احمد شہزاد نے دبنگ بیان دے ڈالا

پاکستان ٹیم کے پلیئر احمد شہزاد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنتے ہی دبنگ بیان دے ڈالا ہے


پاکستان سپر لیگ کے چوتھے اڈیشن کے لیے فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو اپنی ٹیم کے لیے منتخب کیا تو ہر کوئی حیران تھا لیکن فرنچائز کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ ان دونوں پلیئرز کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں.

تاہم فرنچائز مالک کی خواہش کا احترام کرتے ہوۓ احمد شہزاد نے ٹھان لیا ہے کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بھرپور کھیلیں گے

احمد شہزاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وہ  ” پی ایس ایل فور کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے پر بہت زیادہ خوش ہوں۔ مجھ پر اعتماد کرنے کیلئے بہت بہت شکریہ۔ میں ایک مرتبہ پھر اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا جیسا کہ پہلے دو ایڈیشنز اور ناک آﺅٹ مرحلوں میں دکھائی تھی،ہم انشاءاللہ پی ایس ایل میں اپنا پہلا ٹائٹل جیتیں گے۔۔۔“



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎