نیپرا نے عوام پر مہنگی بجلی کا بم گرا دیا قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا، فی یونٹ بجلی 47پیسے مہنگی کی گئی ۔نیپرا ذرائع کے مطابق نرخوں میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیاجائیگاتاہم اس اضافے کا اطلاق ک الیکٹرک،لائف لائن،زرعی صارفین پرنہیں ہوگا۔ بتایاگیاہے کہ بجلی کے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑروپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎