نا اہلی کی انتہا پی ٹی وی نے ایسی غلط خبر چلا دی کہ پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بن گیا

سابق پولیس افسر کم جونگ ینگ عالمی ادارے’ انٹرل پول‘ کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں تاہم اس پاکستان ٹیلی ویژین نے ان کی خبر پر ایسی شخصیت کی تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ہے ۔

پاکستان ٹیلی ویژین کے آفیشل ٹویٹر پر پیج پر جنوبی کوریا افسر کم جونگ ینگ کے عالمی ادارے انٹرپول کے سربراہ منتخب ہونے کی خبر جاری کی گئی جس کے ساتھ تصویر ان کی بجائے شمالی کوریا کے صدر ’ کم جانگ ان‘ کی لگا دی گئی ۔ ممکنہ طور پر یہ غلطی ناموں میں بے پناہ مماثلت کے باعث سرزد ہو ئی ہو گی کیونکہ انٹروپول کے نئے سربراہ کا نام ” کم جانگ ینگ “ہے جن کا تعلق جنوبی کوریا کے ساتھ ہے جبکہ شمالی کوریا کے سربراہ کا نام ” کم جونگ ان “ ہے ۔

انٹرپول کے نئے سربراہ کم جانگ ینگ نے رائے شماری کے دوران روس کے’ الیگزینڈر پروکوپچک ‘ کو شکست دیتے ہوئے میدان مارلیا جبکہ اس سے قبل روس الیگزینڈر کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم رائے شماری کے بعد آنے والے فیصلے نے ہر کسی کو حیران کر دیا تاہم یہاں دلچسپی کاامر یہ ہے کہ نومنتخب انٹروپو کے سربراہ جنوبی کوریا میں کافی شہرت بھی رکھتے ہیں۔یہاں یہ امر قباقبل ذکر ہے کہ انٹروپول کے سابق سربراہ ” مینگ ہونگ وی “ کو دو ماہ قبل چین میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کی اہلیہ کی جانب سے الزامات کی تردید کی جارہی ہے ۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎