وزیر مملکت سے صحافی نے ایسا کیا سوال کیا جو وہ غصے میں بغیر جواب دیے ہی چلے گئے

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اس وقت غصے میں آکر چلے گئے جب صحافیوں نے ان سے تندو تیز سوالات کیے۔

شہریار آفریدی ایک ایونٹ میں شرکت کیلئے آئے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا ’آپ کے بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، خاتون نگہت آفریدی نے ان پر یہ الزام لگایا ہے‘۔ شہریار آفریدی نے اس سوال پر شہریار آفریدی تیزی سے آگے بڑھ گئے۔   وزیر داخلہ کو ان کے ساتھیوں نے گھیر لیا اور صحافیوں کو پیچھے کردیا۔

شہریار آفریدی کی جانب سے جواب نہ ملنے پر اسی صحافی نے دوسرا سوال بھی داغ دیا۔ صحافی نے پوچھا کہ ’آپ کے بہنوئی کے بارے میں الزام لگایا جارہا ہے کہ وہ کسی قتل میں ملوث ہیں‘۔ شہریار آفریدی نے اس سوال کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎