’’ کرتار پور بارڈر کھولنے کا کریڈٹ صرف اور صرف ۔۔۔‘‘ نوجوت سنگھ سدھو نے ایسی بات کہہ دی کہ انڈیا والوں کو مرچیں لگ جایئں گی

سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ کرتار پور بارڈر کھولنے کا سارا کریڈٹ انکے دوست عمران خان کو جاتا ہے.ان کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے وہ  کم ہے


نجی نیوز چینل سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوۓ نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بارڈر کھلنے کا کریڈٹ پاکستانی عوام کو بھی جاتا ہے نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کے ساتھ دوستی کے رشتے کو سراتے ہوۓ کہا کہ اگر عمران خان مجھے بلائے تو ایک ٹانگ پر چل کر بھی پاکستان آ جاؤں گا.

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے وہاں کے لوگوں اور میڈیا نے بہت زیادہ پیار دیا جسے ابھی تک نہیں بھلا سکا.

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتار پور سرحد کھولنے کےفیصلے پر بہت خوش ہوں پاکستان حکومت نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا پاکستان کے اس مثبت قدم پر تہے دل سے پاکستان کا شکر گزار ہوں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎