کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر پاکستان سپر لیگ 4 میں کس ٹیم کا کپتان کون ہوگا ؟بڑے نام سامنے آگئے

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے اڈیشن کے لیے ٹیموں کے کپتانوں کے ممکنہ نام سامنے آگئے ہیں.

 کراچی کنگز نے گزشتہ ایڈیشن کی طرح اس مرتبہ بھی ٹیم کی قیادت عماد وسیم کے ہاتھ میں سونپ دی ہے جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض محمد حفیظ سر انجام دیں گے .

پشاور زلمی نے بھی پچھلی بار کی طرح اب کی بار بھی ڈیرن سمی پر اعتماد کرتے ہوۓ انکو کپتان بنا دیا ہے.

کنٹریکٹ کے خاتمے کے بعد ملتان سلطانز کا نام ”سکستھ ٹیم“ ہے جس کی قیادت گزشتہ سیزین کی طرح شعیب ملک ہی کریں گے جبکہ کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کی کپتانی گزشتہ سیزنز کی طرح سرفراز احمد ہی کریں گے.

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کس کے سپرد کی جائے گی؟ اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎