چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشت گرد اپنے ساتھ کیا سامان لائے تھے حیرت انگیز خبرآگئی

آج صبح کراچی میں چین کے قونصل خانے پر حملہ کرنے اور اس دوران سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے، بارود اور دیگر سامان کے متعلق کراچی پولیس نے تفصیلات بتا دی ہیں۔


پولیس کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 9 دستی بم برآمد ہوئے ہیں.

پولیس نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، کلاشنکوف، اس کی گولیاں، میگزینز اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ کراچی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے چنوں کی ایک تھیلی اور ادویات بھی ملی ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎