ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

پچھلے کچھ دنوں سے ڈولر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے لیکن آج بروز جمعہ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔


اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 135 روپے 20 پیسے پر پہنچ گئی ہے دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 133 روپے 99 پیسے پرمستحکم ہے.

ڈولر کی قیمت میں ہو شرابہ اضافہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط نہ ماننے کو قرار دیا جارہا ہے.

 پیر  سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 20 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 135 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا ہے.

اگر فی الفور سعودی عرب اور چین سے کچھ مزید رقم کا بندوبست نہ ہوا تو روپے کی قدر مزید کم ہو کر رہ جاۓ گی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎