یاسر شاہ نے کیویز کے کشتوں کے پشتے لگادیے ایک ہی اوور میں کتنے کیوی شکار کرڈالے؟ جان کر آپ کو بھی فخر ہو گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران یاسر شاہ نے کیویز بلے بازوں کو کھیلنا بھلا دیا.

 صرف ایک ہی اوور میں تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کر دیا.یاسر شاہ نے تینوں کھلاڑیوں کو ایک ایک گیند کے وقفے سے آﺅٹ کیا.

انہوں نے سب سے پہلے لیتھم کو نشانہ بنایا جس کے بعد دوسری گیند پر ٹیلر بھی چلتے بنے۔ اس کے بعد یاسر شاہ نے نکولس کو آوٹ کر کے میچ پر شاہینوں کے مضبوط پنجے گاڑ دیے.

یاد رہے کہ پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 418 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کردی تھی.

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎