حکومت کا صارفین پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ، فی یونٹ قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟ جانیے

حکومت نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش نیپرا کو ارسال کردی ہے.


 جس کے بعد بجلی صارفین پر 22 پیسے سے ایک روپے 60 پیسے تک فی یونٹ اضافہ ہوگا اور حکومت بجلی کے صارفین کو 117 ارب روپے کی سبسڈی دے گی.

نیپرا نے حکومتی درخواست پر عمل دار آمد کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے تاہم بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا اطلاق 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎