پنجاب حکومت نے اداکارہ خوشبواور صائمہ خان سمیت کئی اسٹیج ستاروں کو زوردار جھٹکا دیدیا

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان معتدد بارسٹیج ڈراموں میں گانوں پر کیے جانے والے فحش رقص اور غیر اخلاقی جگتوں پر اعتراضات اٹھاتے نظر آے تاہم اب پنجاب حکومت نے اس معاملے پر سخت قدم اٹھاتے ہوئے کئی سیٹج فنکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔

نجی چینل کے مطابق  محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے فحش جملے بولنے ، غیر اخلاقی اشارے اور حرکات کرنے پر متعدد اداکاراوں کوشوکاز نوٹس جاری کر دیے گے ہیں.

 جن اسٹیج فنکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں اداکارہ خوشبو،مہک نور، صائمہ خان، سنہری خان، عاجزہ، آرزو، تعبیر برال، ثمرہ چودھری، کیف علی، ماہ نور ودیگر کے نام شامل ہیں.

نوٹس میں سات روز کے اندر اندر فنکاروں سے جواب طلب کیا گیا ہے بصورت دیگر جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں فنکاروں پر پابندی عائد کر دی جاۓ گی.

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎