یاسر شاہ ہر وکٹ کا جشن مناتے ہوئے اتنے جذباتی کیوں ہو جاتے؟ وجہ جان کر آپکی آنکھوں میں بھی آنسو بھر آئیں گے

دبئی ٹیسٹ میں اپنی یادگار بولنگ سے نہ صرف یاسر شاہ نے میچ جتوایا بلکہ پاکستانیوں کے دل بھی جیت لیے یاسر شاہ نے میچ میں 14 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت پاکستان نے میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز 16 رنز سے عبرتناک شکست سے دوچار کیا.

یاسر شاہ نے کرکٹ کے مداحوں کو اپنی غیر معمولی بولنگ سے اپنا گرویدہ بنا لیا لیکن میچ کے دوران جب یاسر شاہ کسی بھی کھلاڑی کو آوٹ کرتے تو وہ کافی جذباتی دکھائی دیتے جیسا کہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا.

ایک دو مواقعوں پر تو ایسا بھی محسوس ہوا کہ جیسے ان کی آنکھیں نم ہیں تاہم اب اس کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے جسے جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو بھر آئیں گے یاد رہے کہ ابھی 24 روز پہلے ہی یاسر شاہ کی والدہ کا انتقال ہوا ہے جن سے وہ بے حد پیار کرتے تھے اور اپنی والدہ کے خوب لاڈلے بھی تھے بیشک انہیں خوشی تو ہوئی مگر اس کیساتھ ہی والدہ کی یاد بھی آتی ہو گی کہ آج وہ اس دنیا میں ہوتیں تو انکی اس کامیابی پر خوشی سے پھولے نہ سماتی .



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎