آرمی چیف کے جملے پر ایسا لگا کہ۔۔۔۔ نوجوت سنگھ سدھو نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارت کو مرچیں لگ جایئں گی

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ کرتارپور بارڈر کا افتتاح ریگستان میں 50 سال بعد بارش کے مترادف ہے.

جب عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ جملے کہے کہ سدھو ہم امن چاہتے ہیں اور ہم بابا گرو نانک کے جنم دن پر کرتار پور کا راستہ کھول دیں گے. آرمی چیف کے جملے پر ایسا لگا کہ جیسے کنواں خود کسی پیاسے کے پاس چل کر آئے اور اسے سیراب کردے، تو پیاسے کو کیسا محسوس ہوگا؟

آرمی چیف نےیہ جملے کہے تو مجھے ایسا لگا جیسے انہوں نے پوری کائنات میری جھولی میں ڈال دی ہو.

اگر راستے کھلیں گے تو دونوں ممالک کے عوام میں تعلقات بہتر ہونے کے ساتھ تجارت بھی ہوگی، اسی میں دونوں ممالک کی ترقی کا راز چھپا ہے.

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎