کرکٹ کی بڑی خبر”اے بی ڈویلیئرز پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ “ فیصلہ ہوگیا

لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو رانا عاطف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے سابق سربراہ ہارون لورگاٹ براہ راست ڈی ویلیئرز کے ساتھ رابطے میں ہیں جو انہیں پاکستان آنے کیلئے قائل کر لیں گے.

رانا عاطف کا کہنا ہے کہ ڈی ویلیئرز کی ٹیم میں شمولیت سے ٹیم کا توازن بہتر ہوگیا ہے.پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ہماری ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی.

انہوں نے کہا کہ سٹیو سمتھ چونکہ پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب نہیں تھے اس لئے ہم نے ایسے پلیئر کو لیا جو جو پی ایس ایل میں ہماری ٹیم میں اپنی کارکردگی سے جان ڈال سکے.

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎